خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ اہم فیصلہ آج ہوگا

خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ اہم فیصلہ آج ہوگا
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہونے والی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی، اس حوالے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج فیصلہ کریں گے۔
اس معاملے پر مشاورت کے لئے وزیراعلیٰ کے پی اور سینئر قیادت عمران خان سے اہم ملاقات کرے گی تاہم حتمی فیصلے کا اختیار چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری مل گئی ہے، گورنر پنجاب کی تصدیق
اس حوالے سے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسی پیٹرن پر جائیں گے جس طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہوا ہے اور فواد چوہدری نے جس طرح اعلان کیا ہے اسی طرح کے پی اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی تھی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے
انہوں نے کہا کہ اگر گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی جب کہ ہم نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، پرسوں کے پی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور 90 دن کے اندر دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News