یہ جعلی سرکار ڈھٹائی میں اپنی مثال آپ ہے، فیاض چوہان

یہ جعلی سرکار ڈھٹائی میں اپنی مثال آپ ہے، فیاض چوہان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ جعلی سرکار ڈھٹائی میں اپنی مثال آپ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ کا ریکارڈ چھپانے پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے گھڑی گھڑی کا شور ڈالا ہوا تھا اب وہ توشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت کو دینے سے بھاگ گئے ہیں، ان چوروں کو پتا تھا کہ ان کا کچا چٹھا کھل کر عوام کے سامنے آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پچھلے نو ماہ سے بڑی ڈھٹائی سے توشہ خانہ،توشہ خانہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی، یہ جعلی سرکار بے شرمی اور ڈھٹائی میں اپنی مثال آپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، فیاض الحسن چوہان
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی عزت تار تار کرنے کی کوشش کی انکی اپنی دو نمبریاں کھل کر سامنے آگئی ہیں اور جو گڑھا انہوں نے عمران خان کے لئے کھودا اسی گھڑھے میں یہ خود گر گئے ہیں جبکہ یہ جانتے ہیں کہ ریکارڈ فراہم کرنے سے انکے کالے کرتوت سامنے آجائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان لٹیرے اور نوسر بازوں نے کروڑوں روپے کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ اپنے نام کروائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ 13 گیڈر جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپا رہیں، فیاض الحسن چوہان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں جب عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تب سفارتی تعلقات خراب نہیں ہوئے؟ جھوٹے، بددیانت، دو نمبر، چور اور ڈاکوؤں کے حصے میں ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

