کراچی کے غیر آباد علاقوں کو پیپلز پارٹی آباد کرے گی، وقار مہدی

جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کے غیر آباد علاقوں کو پیپلز پارٹی آباد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی جلسے سے مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی آبادی 30 لاکھ نفوس سے زائد ہے جبکہ اس ضلع میں عوام مل کر رہتے تھے لیکن جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم ہوئی تو سینٹرل میں مذہبی نفرتیں پھیلائی گئیں اور فرقہ واریت سے نفرتوں کا آغاز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سینٹرل سے کامیاب ہوتی رہی لیکن کوئی کام نہیں کیا اور ایم کیو ایم نے کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے پارک بھی نہیں چھوڑے اور نہ ہی کوئی کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلزپارٹی ہمیشہ چمکتے ستارے کی مانند قائم رہے گی، وقار مہدی
وقار مہدی نے کہا کہ سینٹرل میں اب چند سال میں 15 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی کام ہوچکا ہے اور کراچی کے غیر آباد علاقوں کو پی پی آباد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک ہوجائیں پھر بھی انکو ووٹ نہیں ملنا، حلقہ بندیوں پر بھی لڑیں لیکن انکو کوئی ووٹ نہیں ملنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانی دی ہے، وقار مہدی
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، پی پی کا نشان تیر ہے، سینٹرل میں 5 ٹاون ہیں اور الیکشن کے دن پی پی جیالوں کو اپنے ووٹرز کو گھروں سے نکالنا ہوگا۔
جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی نے مزید کہا کہ جب بھی شفاف انتخابات ہوتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی جیت جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News