Advertisement

وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی معیشت کا غلط تاثر کانفرنس میں ختم ہو گیا، پاکستان کی تنہائی کا تاثر ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا۔

وزیر اعظم نے جنیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، جنیوا کانفرنس میں وزیر اعظم نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں ہم نے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا ، وزیر اعظم نے دنیا میں پاکستان کے تنہا ہونے کا تاثر غلط ثابت کردیا، دنیا نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

Advertisement

یورپی یونین نے آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس پر اتحادی حکومت کو مبارکباد یتا ہوں، ہم سب نے 8 ماہ بہت محنت کی جس کا پھل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا ، رقوم کو گراؤنڈ تک کیسے پہنچانا ہے یہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔

دنیا 9 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کو تیار ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا معاشی بحران کا شکار ہے ، دنیا 9 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کو تیار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور تعمیر نو کیلئے 16.2بلین ڈالرز درکار تھے، 16بلین ڈالر کوئی مذاق نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version