الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں گرینڈ ضمنی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کریگا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے آراوز، ڈی آراوز کے لیے نامزدگیاں مانگ لی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 32 ارکان اور شیخ رشید کے استعفوں کی منظوری کی وجہ سے نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

