Advertisement

کراچی میں گھناؤنی سازش کی تیاری ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

کراچی میں گھناؤنی سازش کی تیاری ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں گھناؤنی سازش کی تیاری ہورہی ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ملکر لسانیت کی کوشش کررہے ہیں، یہ دوبارہ گینگ وار کا دور شروع کرنے جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے ملک میں لاقانونیت ہے، ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں۔

خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں ایک مزدور آٹے کے پیچھے روند کر مرگیا، سفید پوش لوگ آٹے کی لائینوں میں کھڑے ہیں، میں عدلیہ سے کہتا ہوں صورتحال پر نوٹس لیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب ہرسنگھ کولہی آٹے کی وجہ سے مررہا تھا، آج نان کی قیمت 30 روپے سے زائد ہے، اس وقت وزیرخوراک مکیش چاولا اور شرجیل میمن خصوصی طیارے میں تھر جیپ ریلی دیکھنے پہنچے، اتنی مہنگائی میں انہیں آج شرم نہیں آتی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر ختم ہوچکے ہیں، 6 ارب ڈالر پرائیویٹ لوگوں کے حکومت نے اپنے اکاؤنٹس میں ڈال دیے ہیں، خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج حامد میر کا لکھا ہوا آرٹیکل پڑھا جائے، حامد میر کہہ رہا ہے مودی نواز شریف کے پاس آرہا تھا۔

سیاسی طور پر اتحاد کیے جائیں کروائے نہ جائیں

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو بنانے والوں نے ملج کو تباہ کردیا ہے، سیاسی طور پر اتحاد کیے جائیں کروائے نہ جائیں۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ نیب کا قانون ہی نیب زدگان تبدیل کررہے ہیں، نیب کا ادارہ اب اینٹی کرپشن جیسا بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version