الیکشن ان 13 جماعتوں کی سیاسی موت ہے، شیخ رشید

ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ 13 جماعتیں بھگوڑے ہیں، الیکشن سے فرار ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ ان کی الیکشن میں سیاسی موت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف بتاہی ہی تباہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ 24 کروڑ کا ملک دربدر ہورہا ہو، اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہو اور نہ کوئی والی وارث ہو جبکہ معاشی تباہی یہ ہے کہ غیر ملکی ذخائر 4 بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا، شیخ رشید
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو 13 جماعتوں ہیں یہ جانتی ہیں کہ الیکشن میں ہماری سیاسی موت ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ 24 کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں اور چوک اور چوراہے پر فیصلہ کریں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ اللہ کے بعد اب سپریم کورٹ میں ہے، اللہ کے پاس حاکمیت ہے اور اس کے بعد فیصلے سپریم کورٹ میں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ پاکستانی کہتے ہیں کہ ہم نے ہم نےکیا گناہ کیا ہے، اوورسیز پاکستانی کہتے ہیں سپریم کورٹ کوکہیں ہم اصلی اورنسلی پاکستانی ہیں اور پاکستان کے لئے زندہ ہیں لیکن ان کو حق اس لئے نہیں دیا جارہا ہے کہ کیونکہ یہ لوگ خوف زدہ ہیں کہ یہ ووٹ عمران خان کو پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ آصف علی رزداری کا فرنٹ مین ہے اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ 60 فیصد کے آبادی والے صوبے میں ان کی چلے گی تو ایسا نہیں ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب سیاست سے بات آگے نکل چکی ہے، یہ سالمیت پر بات آگئی ہے تو ان حالات میں، میں سمجھتا ہوں کہ اب پاکستان کو بچانا ہوگا ۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بہت گھمبیر حالات ہیں، یہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے اور اس صورتحال میں یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں 25 تاریخ والا ڈرامہ سجایا جائیگا تو پھر لوگ وہ کریں گے جس کا ان کو اندازہ بھی نہیں ہے۔
اس موقع پر شیخ رشید نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اتحادی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا صرف اعلان کرنا باقی ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News