Advertisement

ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا صرف اعلان کرنا باقی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا صرف اعلان کرن اباقی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کو ووٹ کاحق ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پر ہے، عنقریب اس حکومت کے خلاف ایسا زناٹے دار احتجاج ہوگا کہ سناٹا پڑجائے گا۔

حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگر اس کو شرم نہیں آرہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے، نہ آئی ایم ایف سے قسط مل رہی اور نہ ہی باہر سے  امداد صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے، حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل شیخ رشید نے  لندن میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت کر پانچ سال کے لیئے حکومت بنائے گی اور دو اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد وفاق میں کسی کی بھی حکومت ہو فرق نہیں پڑتا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں اب حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن جب بھی الیکشن ہوں گے عمران خان واضح اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کیونکہ عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے، شیخ رشید

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو بڑی خوش خبریاں دے رہا ہوں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے جا رہا ہے جس کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا اسمبلی میں اہم کردار ہو گا اور شہباز شریف کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کر نا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ سے قرضہ کی قسط لینے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے معاشی حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں لیکن مارچ اپریل میں عوام اس سے ان کا حساب لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version