شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کررہے ہیں، پرویز الٰہی

پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست 16اگست کوسماعت کےلیے مقرر
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں ملاقات میں پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کاروائیوں پر ہے جبکہ نگران حکومت صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں ہی مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ اورگورنرز اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کرکسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں جبکہ نگران سیٹ اپ اپنے مینڈنٹ سے تجاوز کرکے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے مرتکب بھی ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی
- Advertisementپرویز الٰہی نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم کو انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں سے ہی فرصت نہیں ہے اور نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کر رہا ہے جو اس کا مینڈنٹ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کی معاشی تباہی کاذمہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کو کنٹرول کرنےکے دعوے کرنے والوں نے اپنے دور میں ڈالر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، پٹرول اڑھائی سو روپے لٹر کرکے پی ڈی ایم مریم نواز کی واپسی کاجشن منا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تاحال تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران انتخابات ملتوی کرنے سےباز رہیں، انہیں آئین شکنی کا حساب دینا پڑے گا۔
ملاقات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News