عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا، شیخ رشید

عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 23, 2023
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی عدم و استحکام سے گز رہا ہے اور ایسے میں ناپسندیدہ آدمی کو 60 فیصد صوبے کا نگراں چیف منسٹر بنانا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اس ملک کے عوام کی توہین کررہے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کر کے الیکشن کمیشن نے نہ صرف اپنے تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلکہ آنے والے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔
Advertisementنگران وزیراعلی کی تعیناتی کرکےالیکشن کمیشن نےنہ صرف اپنےتباہی کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلکہ آنےوالےالیکشن پربھی سوالیہ نشان پیداکردیاہے13سیاسی پارٹیوں کابغل بچہ الیکشن کی نگرانی پربلےکودودھ کی رکھوالی پربٹھائےجانےکےمترادف ہےلوگ اپنے ووٹوں کی اس طرح تضحیک برداشت نہیں کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 22, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے یہ جو سب کر رہے ہیں یہ سب آپ کے گلے پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News