Advertisement

محدود وسائل کے باوجود حکومت سینٹرز آف ایکسیلینس کی مدد کررہی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت سینٹرز آف ایکسیلینس کی مدد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسیلینس کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ 18-2017 میں میں چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضوں کا سامنا کرنے کےلئے چار سینٹرز آف ایکسیلینس کی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرد آف ایکسیلینس کا قیام آرٹیفیشل انٹیلیجننس، روبوٹکس، بگ ڈیٹا اور کلاوڈ کمیوٹنگ کا مقصد چوتھے صنعتی انقلاب کی تیاری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نینو اور سپیس ٹیکنالوجی کے سینٹر آف ایکسیلنس شروع کئے لیکن پچھلی حکومت کی سرد مہری کے نظر ہوگئے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیقاتی مراکز اور صنعتوں کا مضبوط رشتہ مستقبل کی کنجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، متعدد پروجیکٹس کی منظوری

احسن اقبال نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت سینٹرز آف ایکسیلینس کی مالی و انتظامی مدد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسیلینس گوگل اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم تخلیق کر کہ ملک کا نام روشن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرز آف ایکسیلینس ملک کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسیلینس وسطی ایشیاء اور خلیجی ممالک کی ریاستوں کے ساتھ ملکر کام کریں۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ سینٹرز آف ایکسیلینس کو ترقی پزیر ممالک کے لئے مثال بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version