Advertisement

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری، پولنگ 16 مارچ کو ہوگی

قومی اسمبلی

غیر ملکی دوروں کے اخراجات

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے جطکہ پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے  جس پر پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 13 فروری تک کی جائے گی تاہم امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر انتخابی شیڈول جلد جاری کرنےکا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں پر انتخابات 16 مارچ کو ہونگے جبکہ راولپنڈی کی 5 قومی اسملبی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونگے۔

اسلام آباد کی تینوں حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کوہونگے جبکہ لاہور اور ملتان کے دو دو حلقوں پر انتخابات ہونگے  اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔

خیال رہے کہ این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25، 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی ائی خان سمیت این اے 43 خیبر، این اے 52،53،54 اسلام آباد مین بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ این اے 59، 60، 62 اور این اے 63 راولپنڈی،این اے 67 جہلم، این اے 97 بھکر میں انتخابات ہونگے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تاہم قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر تعیناتی پی ٹی آئی کی سفارش پر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

Advertisement

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی بعد خالی ہونے والی تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version