Advertisement

مغربی ہواؤں کی سلسلے کی آمد، ملک بھر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان

سرد

مغربی ہواؤں کی سلسلے کی آمد، ملک بھر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان

پاکستان میں مغربی ہواؤں کی سلسلے کی آمد کے بعد ملک بھر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جو کہ 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے شمالی بلوچستان میں داخل ہو گا جبکہ کل سے اسلام آباد ، پنجاب، بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران 12 تا 17 جنوری صوبہ سندھ شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ لاڑکانہ ، شہداد کوٹ ، کشمور ، جیکب آباد ،جامشورو اور تھرپارکر میں کم سے کم درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ سکھر ، گھوٹکی ، سانگھڑ ، خیر پور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 تا 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہکراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ و دیگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیدا ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version