Advertisement

خواجہ آصف کی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

خواجہ آصف کی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران جیو سٹریٹیجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے ٹریننگ میں کی گئی اصلاحات کو سراہا اور پاک فضائیہ کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان، ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جبکہ ان اصلاحات کی بدولت ایسی ہنر مند افرادی قوت تیار کی جاسکے گی جو فضائی دفاع اور قومی سلامتی کے بدلتے چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت سے لیس ہوگی۔

وزیر دفاع نے ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کے غیر معمولی کردار کی تعریف کی جبکہ ایئر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی جانب سے جدت طرازی کے عمل کے لیے جاری کوششوں اور مقامی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا، ترجمان پاک فضائیہ

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا جبکہ

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے زریعے پاکستان کے لیے سماجی، اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version