Advertisement

پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

غیرملکیوں کے انخلا کا فیصلہ ملکی قوانین وعالمی اصولوں کے مطابق ہے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے اور پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بھارت کو تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش

پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے جس کی دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی  ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا  اور ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین مزید تعلقات مضبوط ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطوں میں ہیں اور پاک سعودی سپریم کونسل معاشی معامالات پر بھی بات چیت کرتی رہتی ہے۔

Advertisement

 خنجر اب سرحد عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ:

ترجمان کا کہنا  تھا کہ چین عارضی طور پر خنجر اب سرحد کھولنے پر آمادہ ہوگیا  جس کے بعد خنجراب بارڈر چین میں سپرنگ فیسٹیول کے لیے آج سے کھولا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی تاجروں کو سہولت دینے کے لئے بارڈر کھولا گیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version