شیخ رشید کی رہائش گاہ سے سرکاری سیکیورٹی ہٹادی گئی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنےکا حکم
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2002 میں شیخ رشید کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس کے 11 اہلکاروں پر مشتمل اسکوارڈ تعینات کیا گیا تھا جو کہ 24 گھنٹے شفٹ وارموجود رہتے تھے تاہم اب لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو دھمکیاں، لال حویلی کی سیکیورٹی سخت
اس حوالے سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پر ماضی میں تین خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات، میں سیکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی پولیس کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے آفیشل نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں شیخ رشید پر ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی تھی، فون کرنے والے نے اپنی شناخت ارشاد انصاری کے طور پر کی۔
پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق کو ’دھمکی کال‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی تھی۔
راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے، اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کی ۔
قبل ازیں ستمبر میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کی رہائش گاہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News