آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی اور پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے ضروری ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے جبکہ سعودی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News