Advertisement

سربند پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

پولیس

سربند پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

سربند پولیس پر دہشتگردوں کے حملے سے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور بھاری ہتھیاروں سے رات کے اندھرے میں حملہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین سمیت دو گن مین ارشاد اور جہانزیب شہید ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ کے بعد پولیس بکتر بند گاڑی اور بھاری نفری کے ساتھ تھانے پہنچ گئی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

Advertisement

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے لیزر گن بھی استعمال کیا گیا حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

خیال رہے کہ پشاور کے نواحی علاقے تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملہ میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں دا کی جائے گی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی  کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری کا ایک اور کارنامہ دہشگردوں کا تھانہ سربند پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پشاور پولیس کے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پالیا۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف اطراف سے آدھی رات کو تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں دستی بم، اسنائپر رائفل، خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی اور گن مینوں کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے حملے کو پسپا بنایا تاہم دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version