Advertisement

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں شروع

الیکشن کمیشن

پنجاب میں انتخابات کیلئے آراوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دونوں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاری شروع کردی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297، خیبر پختونخوا کی 115 جنرل نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات مارچ میں کرانے کی تیاری شروع کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر 5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کب ہونگے؟

Advertisement

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات اپریل میں کرائے گا جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات پر 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات عام انتخابات سے قبل کرانے پر اخراجات میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 60 روز کے اندر قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن کمیشن کے فنانس ونگ نے 33 نشستوں پر اخراجات تیار کر لئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version