Advertisement

13جماعتیں ہوں یا 3 دھڑے، جمع ہو کر بھی نہیں جیت سکتے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

13جماعتیں ہوں یا 3 دھڑے، جمع ہو کر بھی نہیں جیت سکتے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں ہوں یا ایم کیو ایم کے 3 دھڑے، جمع ہوکر بھی نہیں جیت سکتے۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے نیا سال جانے والے سال کی طرح نہ ہو۔ اسکول کی طرح روزانہ عدالتوں میں آنا پڑتا ہے، عوامی خدمت سے روکنے کیلئے متعدد جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان سے ملنے جاؤ تو انکوائری یا مقدمہ، نقل و حرکت مشکل بنادی ہے، پٹیشن کے باوجود دو محکموں نے ابھی تک انکوائریوں اور مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، اسی لیے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ تفصیلات بتائی جائیں تاکہ قانونی ریلیف لیا جاسکے۔

اپوزیشن لیڈر ہوں، سیکیورٹی میرا حق ہے

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں، سیکیورٹی میرا حق ہے، تھریٹ کی اطلاعات کے باوجود سیکیورٹی میں اضافے کے بجائے پہلے سے موجود سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

Advertisement

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پورے صوبے اور کراچی کے عوام بدامنی سے متاثر ہیں، مجھے زرداری اور اسکے حواریوں سے خطرہ ہے۔

Advertisement

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں ہوں یا ایم کیو ایم کے 3 دھڑے، جمع ہوکر بھی نہیں جیت سکتے۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ متحدہ کے دھڑوں کے انضمام کی صورتحال زیرو جمع زیرو کے برابر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version