Advertisement

آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

آرمی چیف

شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دونوں ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت فوجی اور سیکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Advertisement

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی اور پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

 اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرکے اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تذویراتی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی، دوطرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے ضروری ہے، آرمی چیف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version