Advertisement

حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یکطرفہ نوٹیفکیشن عوامی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے حوالے سے مقامی لوگو ں اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے بارے میں قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں اور مضبوط عوامی حکومت کے ذریعے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے تحت حد بندیاں ہوئیں تو کسی صورت مضبوط مقامی حکومتیں وجود میں نہیں آسکتیں جبکہ بظاہر یہ یکطرفہ نوٹیفکیشن بدنیتی اور ایک خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے اور ہم اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید اور ایم این اے بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version