پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، فرخ حبیب

بے روزگاری کے باعث چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا، فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر ایک روز میں 25 روپے مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے رجیم چینج سے پہلے ڈالر 182 روپے کا تھا جو 9 ماہ میں 257 روپے کا ہوگیا ہے یعنی 82 روپے ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔
Advertisementپاکستان کی تاریخ میں ڈالر ایک روز میں 25 روپے مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی ہوگئی۔ کمپنی کی جانب سے رجیم چینج سے پہلے ڈالر 182روپے کا تھا جو 9ماہ میں 257روپےکا ہوگیا یعنی 82روپےڈالر مہنگا ہوگیا۔مطلب آج کے ڈالر ریٹ سے پٹرول اور ڈیزل ،دالیں ،گھی ،بجلی سمیت مہنگائی کا طوفان آئے گا
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2023
ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد 9 ماہ میں عالمی مالیاتی جریدے بھی اب لکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مطلب آج کے ڈالر ریٹ سے پٹرول اور ڈیزل، دالیں، گھی اور بجلی سمیت مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ غلطی کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہئیے کہ پاکستان کی معشعیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم کو لانے والے ہیں۔
غلطی کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہئے رجیم چینج کے بعد 9 ماہ میں عالمی مالیاتی جریدے بھی اب لکھنے پر مجبور ہوگئے ہے کہ پاکستان کی معشعیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ اس کی ذمہ دار PDM کو لانے والے ہے
نالائقوں کا ٹولہ سوائے NRO 2 کے ذریعے کرپشن معاف کروانے کے کچھ نہیں کیا pic.twitter.com/rAJBK5DuxN— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ نالائقوں کے ٹولے نے سوائے این آر او 2 کے ذریعے کرپشن معاف کروانے کے کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے امریکہ کے خوف سے عوام پر مہنگے پٹرول اور ڈیزل اور گندم کا بوجھ ڈالا۔
عمران خان 9ماہ پہلے روس سے سستا تیل ،اور گندم لے رہا تھا اس امپورٹڈ حکومت نے امریکہ کے خوف سے عوام پر مہنگے پٹرول اور ڈیزل اور گندم کا بوجھ ڈالا۔
عمران خان کی بات مان لی ہوتی تو اربوں روپے قوم کی جیب سے اضافی نہ جاتے۔ شرم کرو کریڈٹ لینے بجائے ان کوقوم کے نقصان پر سزا ملنی چاہیےAdvertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان 9 ماہ پہلے روس سے سستا تیل اور گندم لے رہا تھا اور اگر عمران خان کی بات مان لی ہوتی تو اربوں روپے قوم کی جیب سے اضافی نہ جاتے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شرم کرو کریڈٹ لینے بجائے ان کو قوم کے نقصان پر سزا ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News