وزیرِاعظم سے سیاسی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

وزیرِ اعظم سے سیاسی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس دوران سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ، سابق ارکانِ صوبائی اسمبلی صوفی اکرم اور زاہد اکرم کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں متعلقہ حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
بعدازاں وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات کے باوجود نوجوان طبقے کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، وزیراعظم
ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بھی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے نے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران معاملے پر بھرپور موقف پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے دوران از خود نوٹس کی سماعت کرنے والے بینچ پر بھی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

