Advertisement

عمران خان کی قیادت میں عدلیہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے، عمران خان کی قیادت میں عدلیہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی قوم کو تقسیم ہونے دیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے سابق ارکان اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان، رانا نذیر احمد خان، چوہدری اسد زمان لنگڑیال، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے سیکرٹری رائے رضوان علی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور وکلاء نے چوہدری پرویزالہیٰ کو پی ٹی آئی کا مرکزی صدر بننے پر مبارکباد دی۔

ن لیگ عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے

پرویزالہیٰ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو متنازعہ بناتی ہے، ن لیگ عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں مسنگ پرسن کے کیس دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے، 18 دن سے لا پتہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے ہم سب دعا گو ہیں، اعلیٰ عدلیہ سے بھی درخواست ہے کہ وہ ان کی بازیابی کے احکامات صادر فرمائیں۔

گورنر اور الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں الیکشن کرائے جائیں، عوام جو فیصلے کرتی ہے وہی درست فیصلہ ہوتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ گورنر اور الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں، اگر یہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے تو پھر بتایا جائے کہ الیکشن کا اعلان کون کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں ان صوبوں میں الیکشن ہر صورت ہوں گے۔ جعلی مقدمے درج کروان اور تقرر و تبادلے نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

 پی ڈی ایم حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا

چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسحق ڈار نے پیٹرول مہنگا کر کے مریم کو سلامی دی ہے، چوہدری پرویزالہیٰ

واضح رہے کہ ملاقات میں رانا شہباز احمد خان، صدف بٹ، تنویر بٹ، رائے قاسم مشتاق کھرل ایڈووکیٹ، رائے خادم حسین کھرل ایڈووکیٹ، آصف علی بھٹی ایڈووکیٹ، مبشر نثار جٹ ایڈووکیٹ، رانا اعجاز، ملک ناصر عباس ایڈووکیٹ، احسن خان، مس رابیل خان، رائے شجر عباس ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ اور عبدالرشید بوٹی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version