تحریک انصاف قانون اور آئین کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کسیز میں الجھایا جارہا ہے، شاہ محمود
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کی جنگ سمیت آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے آواز بلند کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خلاف سیاسی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں اور کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو ہمیں سنا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر مجمے کو اکسانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھبیس مئی کو مجھ پر اسلام آباد کے پانچ مختلف تھانوں میں چھ مقدمات درج ہوئے جبکہ مجھ پر تمام مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے جس میں سیاسی نوعیت کی دفعات لگائی گئیں، مقصد ہراساں کرنا ہے تاہم میری کوئی تقریر پیش کردیں جس پر میں نے مجمے کو اکسایا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اندازہ ہوگیا نگران حکومت کیسے انتخابات کرانا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی کچھ اورکرتی کچھ ہے جبکہ معیشت تباہ، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوا تھا کہ دہشتگردی سےنمٹنےکیلئےنیشنل سیکیورٹی پالیسی پیش کی اور ہم نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کو معاشی پالیسی سے جوڑا تھا۔
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق درج مقدمات تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان آج بھی پیش نہ ہو سکے،استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جبکہ اسد عمر،عامر کیانی،شیریں مزاری اور شفقت محمود کی جانب سے بھی استثنی کی درخواست دائر کردی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی،فیصل جاوید،مراد سعید،سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کی حاضریاں لگا کے جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News