Advertisement

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  ملزم  نے دوران تفتیش اہم  انکشافات کیے۔

مزید پڑھیں: صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سال 2011 سے داعش عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے۔ ملزم افغانی ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔

Advertisement

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم رمضان کے مہینے میں چندہ اکٹھا کر کے افغانستان  میں داعش کو بھیجتا تھا۔

 مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

اس کے علاوہ ملزم حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے۔ ملزم اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جن کا کا فرانزک معائینہ کروایا جائے گا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version