Advertisement

کراچی پولیس چیف کا نماز جمعہ میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کا حکم

نماز جمعہ

کراچی پولیس چیف کا نماز جمعہ میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کا حکم

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔

انکا کہنا ہے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد/افراد و لاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرینگے۔

کراچی پولیس چیف کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version