Advertisement

حکومت الیکشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں کیسے اسٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے، فیصل جاوید

فیصل جاوید

سینیٹر اور رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے لیکن حکومت الیکشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں کیسے اسٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ پر سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں اور کرپشن کرنے والے آج ہمیں منی لانڈرنگ کا سبق پڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے، مراد سعید

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی، حکومت گورننس اور عوام پر توجہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے پی ٹی آئی حکومت سے بات کرے تو ایک طرف سیاسی مقدمات اور دوسری طرف مذاکرات،ایسا نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے ہیں تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

Advertisement

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جس دن حکومت گرائی گئی ملک ترقی کی جانب جارہا تھا، کورونا کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے بہترین پرفارم کیا لیکن مخلوط حکومت کے باعث کئی شعبوں میں عمران خان اصلاحات نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاشی دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں عام انتخابات ہیں، حکومت الیکشن کا اعلان کریں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو گرفتار کر رہی ہے اور آزادی صحافت پر پابندیاں لگا رہی ہے، کچھ میڈیا چینلز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ہوتے ہوئے بھی صحافی کے ساتھ کھڑی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو حق اور سچ کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تاہم پی ٹی آئی شیخ رشید کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

بعدازاں مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے، ہمارے خلاف مقدمہ کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ وزیر داخلہ پراپگینڈہ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے، مراد سعید

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پہلے شیخ رشید کو گرفتار کرلیا اور اب منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ شیخ رشید پر مزید کیسز کیسے بنائے جائیں جبکہ وہ تو عوامی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کاکیا قصور تھا؟ انہوں نےتو آئین و قانون پر چلنےکادرس دیاتھا، شہباز گل اور اعظم سواتی نے کیا کیا تھا ،جو انکے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ کیا ملک میں آئین و قانون نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version