Advertisement

عوام الیکشن کی تیاری کریں جلد نواز شریف وطن واپس آئیں گے، مریم نواز

مریم نواز

عوام الیکشن کی تیاری کریں جلد نواز شریف وطن واپس آئیں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام الیکشن کی تیاری کریں جلد ہی نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن ہوں تو پورے ملک اور صوبوں میں کیئر ٹیکر حکومت ہو اور ایک ساتھ الیکشن ہوں یہ بھی آئین میں لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے اور فتنہ خان ہارا تو یہ دوبارہ سے شور مچائے گا جبکہ ملک جن حالات میں ہے وہ خان کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے علاوہ حالات سدھر نہیں سکتے، آپ لوگ تیاری کریں بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔

انہوں نے کہا کہ باقی اداروں نے عمران خان کے بارے سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب اسے سپریم کورٹ کے چند ججز سے تھپکی ملے گی اور ریسکیو کیا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا صادق اور امین نے اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام اور معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، لوگوں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جیل ست اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ ن میدان میں ہے اور الیکشن جیت کہ دکھائے گی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام اور تحریک انتشار بھی سن لے کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version