Advertisement

حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب

حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، پانا مارانی کا کام فساد پھیلانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توہین ویگو میں میرے پر مقدمہ بنایا رانا ثناء کی گیدڑ بھبکیاں ہیں، جن کو تعینات کیا گیا وہ رانا ثناء اللہ کے لوگ ہیں، رانا ثناء اللہ کی تعیناتیوں سے گھبرانے والے نہیں، مریم نواز کو جیل میں ٹافی،بسکٹ اور سینڈوچ ملتے تھے۔ عدالت نے میرے خلاف الزامات مسترد کردیے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کوٹ لکھپت جیل سے لیہ، بھکراور دیگرجیل بھیج دیا۔ آج راولپنڈی سے لوگ نکلیں گے۔

لوگ مہنگائی کے خلاف باہر نکل رہے ہیں

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ نوٹسسز راستہ نہیں روک سکتے، نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا، لوگ مہنگائی کے خلاف باہر نکل رہے ہیں، حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف باہر نکل رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان حکومت میں چیزیں سستی تھیں، اب دوگنی ہوگئی، مہنگائی 40فیصد سے بڑھ گئی، آٹا 60روپے سے بڑھ کر 160روپے ہوگیا، لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سوال نامے کا جواب وکلا جمع کرائیں گے، ہم جھکیں گے نہ بکیں گے، عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔

اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ایف آئی اے فیصل آباد ڈائریکٹریٹ میں سیاسی انتقامی کارروائیوں پر مبنی 2 طلبی نوٹسسز میں پیش ہونے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈکیتی کا جعلی مقدمہ بنایا اب من گھڑت درخواستوں پر طلب کیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جتنی مرضی انتقامی کاروائیاں کرلے انشاللہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version