Advertisement

تیمور سلیم جھگڑا کا نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کو خط

تیمور سلیم جھگڑا

تیمور سلیم جھگڑا کا نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کو خط

سابق وزیر صحت و خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تیمور جھگڑا نے اپنے خط میں لکھا کہ نگران حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی قانون کو منسوخ کرنے، بورڈز کو تحلیل کرنے، یا مخصوص ہسپتالوں میں بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ کسی آرڈیننس کے ذریعے قانون کو منسوخ کرنے یا بورڈز کو تحلیل کرنے کی کوئی بھی کوشش قانون کی  خلاف وزری ہو گی، نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے ممبران کو سیاسی تقرر کا بہانہ بنا کر تبدیل کرنا غلط ہو گا، بورڈز میں تمام تقرریاں ایم ٹی آئی قانون کے تحت نامزدگی کمیٹی کے ذریعے اجتماعی طور پر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آج جس مقام پر کھڑا ہے اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، تیمور سلیم جھگڑا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version