Advertisement

بنوں: پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا

دہشت گردوں

بنوں: پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی دڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد حملہ آوروں نے پولیس چوکی دڑے پل پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے یہ حملہ پسپا کردیا۔

بنوں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

چند ہفتے قبل بھی بنوں میں بم دھماکہ ہونے کے باعث 1 سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں بم دھماکہ ہوا جس میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سپاہی گل شیر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جانی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Advertisement

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپٹ میں ہے اور دہشت گردی کے ان سیکڑوں واقعات میں اب تک ہزاروں پاکستانی شہری اپنی جانیں دے چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی انسداد دہشت گردی فورس کے حراستی مرکز میں زیر حراست عسکریت پسندوں کی جانب سے اہلکاران اور افسران کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی وجہ سے خوف و ہراس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے درجنوں واقعات پیش آئے جن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت کئی شہری ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے 27 دسمبر کو ملک میں موجود دہشت گردی کے خطرات کو بےاثر کرنے کے لیے انتھک اور بروقت جوابی اقدامات پر زور دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی
ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version