Advertisement

شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی مسائل، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں وفاق کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک کے معاشی حب کراچی کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر قائد کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہا ہوں، تنقید کی پرواہ نہیں لوگوں کو جوڑنے کا کام جاری رکھوں گا اور اس مقصد کے لئے کسی کے پاس بھی جانے کے لئے تیار ہوں۔

Advertisement

اس موقع مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ کے عوام کی احسن انداز میں خدمت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، کامران ٹیسوری

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب کراچی کا خواب ان کی کاوشوں کی بدولت جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version