Advertisement

ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے، گورنرسندھ

کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کانو و کیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے 71 ممالک کے طالب علموں کی جامعہ میں تعلیم کا حاصل کرنا بھی خوش آئند ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے مفتی نعیم (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مفتی صاحب نے غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دے کر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے، جو کام ریاست کو کرنا چاہئے تھا وہ کام باالخصوص دینی جامعات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ پاکستان مسلم دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، یہ ادارہ مفتی نعیم مرحوم کی لازوال کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں 71 سے زائد ممالک کے طلبہ اسلامی تعلیمات حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اہم ملاقاتیں

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مدارس کے طلبہ کے لئے بھی برابری کے مواقع فراہم کئے جاسکیں اور ایڈم انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے نام سے ڈگری پر عملدرآمد ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انقلابی دور کا آغاز ہوگیا ہے اور اب سی ایس ایس جیسے مقابلہ کے امتحانات کے لئے مدارس کے طلبہ تیار کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ادارہ سے میں پرانی اور دیرنہ وابستگی ہے، اس ادارہ کے لئے یہاں طلبہ کے لئے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، کامران ٹیسوری

Advertisement

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔

 اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی چلائی گئی۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مختلف ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے جبکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالرحیم، مفتی نعمان نعیم، اساتذہ کرام اور طالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version