Advertisement

پاک بحریہ قوم کا فخر ہے،گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ قوم کا فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک نیوی کی امن مشق 2023 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم امجد خان نیازی نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں شریک غیر ملکی بحری وفود کو خوش آمدید کہتا ہوں، پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کے لئے اس طرح کی مشقیں نہایت اہم ہیں، ان مشقوں میں کئی ممالک کی بحریہ شریک ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ قوم کا فخر ہے، پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دے رہی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پروفیشنل استعداد کے حوالے سے پاک بحریہ کسی ملک کی بحری فوج سے کم نہیں، پاک بحریہ ان مشقوں کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

Advertisement

امن مشقیں، پاک بحریہ کے کمانڈوز کا شاندار مظاہرہ

واضح رہے کہ پاک بحریہ امن مشقوں کے تیسرے روز ہاربرفیز کے دوران منوڑہ پر انسداد دہشت گردی سمیت پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی مشق امن 23 کی دیگر سرگرمیوں کے ہمراہ منوڑہ میں میری ٹائم کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمو کے دوران پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز اور پاک میرینز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے سی ایگل ٹروپرز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے سبز ہلالی پرچم اور شریک ممالک کے پرچموں کے ساتھ چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ گورنر کراچی جناب کامران ٹیسوری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ تقریب میں مشق امن میں شریک ممالک کے مندوبین, اور اعلی ملٹری حکام کے علاوہ مقامی معززین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version