نارووال؛ شادی پر موبائل ،سوٹ اور لاکھوں روپے نچھاور

صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک پراپرٹی ڈیلر نے بیٹے کی شادی پر سوٹ، موبائل اورلاکھوں روپے کی برسات کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک پراپرٹی ڈیلر نے اپنے بیٹے کی شادی پر آئے مہمانوں میں سینکڑوں سوٹ، سو سے زائد موبائل اور لاکھوں روپے نچھاور کردیئے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بارات میں شامل ایک براتی کا کہنا ہے کہ پرپرٹی ڈیلرنے اپنے بیٹےکی شادی پر سینکڑوں سوٹ ، سو سے زائد موبائل اور لاکھوں روپے نچھاور کردئیے جسے شادی پر آئے مہمان بچے،نوجوان اور لوٹنے والوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا۔
باراتی کا کہنا ہےکہ اس وقت نارووال کے علاقے میں اس شادی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News