ملک میں مہنگائی مزید ہونے کا خدشہ ہے، جمشید چیمہ

ملک میں مہنگائی مزید ہونے کا خدشہ ہے، جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی مزید ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار، شہباز شریف اور مریم نواز تین جوکر ہیں۔
جمشید چیمہ نے کہا کہ ایک سال میں پیاز 108 فیصد مہنگا ہوا، گیس مزید مہنگی کر دی، بجلی بھی مہنگی کر رہے ہیں، فوڈ آئٹمز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اس سال اوسط انکم 5 فیصد کم ہوئی ہے، کسی حکومت میں 14 فیصد سے زیادہ مہنگائی نہیں ہوئی، شہباز شریف نے 30 فیصد سے زیادہ مہنگائی کر دی ہے، گھی 84 فیصد اور دالیں 70 فیصد امپورٹ ہوتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے نو ماہ میں گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت مرغی کی سیل میں 25 فیصد کمی ہو چکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

