ریکوڈک منصوبے کی پہلی ادائیگی، بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کا چیک مل گیا

ریکوڈک منصوبے کی پہلی ادائیگی، بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کا چیک مل گیا
ریکوڈک منصوبے کی پہلی ادائیگی کے تحت بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کا چیک مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ کارپوریشن کی جانب سے ریکوڈک منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردیگئی ہے۔
گولڈ کارپوریشن نے بتایا ہے کہ بلوچستان حکومت کو نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت تین ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہے جبکہریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی۔
ریکوڈک پاکستان کےکنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات کو 3 ملین ڈالرکا چیک دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنےکی باضابطہ منظوری دی تھی جبکہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائرکی مدت 40 سال ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

