Advertisement

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

شہباز گل

میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے خلاف اداروں کو اکسانے اور بغاوت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز گل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عماد یوسف کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

شہباز گل نے عدالت سے کہا کہ آج کل بہت حساس کیسز چل رہے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ کا کیس حساس نہیں ہے؟

Advertisement

شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج کل میں بہت خود کفیل ہوں کیسز میں کیونکہ ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔ پیٹرول کا ریٹ بہت زیادہ ہو گیا ہے تاریخ لمبی دے دیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو طلب کرلیا

 رہنما تحریک انصاف نے عدالت سے کہا کہ  میرے کیس میں کڑوروں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ،میرے لاکھوں روپے لگ چکے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا اسپیشل پراسیکیوٹر پر اعتراض ہے تو وہ اپر فورم پر چل رہا ہے۔

شہباز گل نے عدالت سے کہا کہ رانا ثناءاللہ صاحب کی مثال موجود ہے جن پر تین سال تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی جس پر عدالت انہیں ایسی بات کرنے سے روکتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے 11 فروری کی تاریخ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے مقرر کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version