Advertisement

تحریک انصاف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کرنے کی قسم کھائی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کرنے کی قسم کھائی ہے، سب سوچنے پر مجبور ہے کہ یہ حکومت کے اہل ہے کہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی حاجی غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سات حلقے جیت لئے پھر بھی کہتا تھا کہ دھاندلی ہوئی، منٹو میں فیصلے بدلنے والوں کے بارے میں عوام فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی جی رپورٹ کے مطابق کم از کم 50 ہزار پولیس اہلکار درکار ہونگے اس لئے الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں کہ حالات کو دیکھ کہ انتخابات کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹ کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ورکر آدمی ہوں اور گورنر پاؤس میں بھ صبح 9 سے رات 9 بجے تک کام کرتا ہوں ، تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملتا ہون اور ان کی مشکلات  حل کرنے کے لئے کوشش کرتا ہوں۔

Advertisement

حاجی غلام علی نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے یہ لوگ کہتے کہ آج تک گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا تو میں تو اس خدمت کے لئے آیا ہو ں اور یہ خدمت کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کہا ہے کہ میں الیکشن پر حاوی ہوں گا تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آج سے شکست تسلیم کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے جبکہ سیکیورٹی دیگر ادارے مہیا کریں گے۔

انہوں نے پرویز خٹک کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر دفاع تھے جبکہ عمران خان وزیراعظم تھے لیکن پھر بھی آپ نے پوا پشاور ہارا ہے تواس مین کس کا ہاتھ تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دیکھتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں، پہلے 6 مہینے آپ سڑکوں پر تھے کہ استعفے قبول کرو اور جب استعفے منظور کرلئے ہائی کورٹ چلے کہ انہیں بحال کیا جائے، یعنی آپ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کرنے کی قسم کھائی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ملک کی مشکلات سمجھ کر فیصلے کریں ، اے پی سی میں جایئں اور اپنا مدعہ بیان کریں اور جب ایک فیصلہ ہوجائے تو اس پر قائم رہیں ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پچھلے 4 سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں کہ پہلے فیصلہ کرتے ہیں اور بعد میں مشاورت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو تین ماہ کا تربیتی کورس کرانا چاہئیے، گورنر خیبرپختونخوا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version