Advertisement

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

عثمان بزدار

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر چار کے جج سجاد احمد شیخ نے عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب طلبی کیس سے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری شروع کی اور آج طلب کر رکھا ہے۔  نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نیب نے پہلے اسی نوعیت کی انکوائری میں طلبی مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا تھا، گرفتاری کا ڈر ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عثمان بزدار کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ پہلے نیب نے کہا تھا عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور اب نوٹس بھیج دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب پیشی پر گرفتاری کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے، انکوائری اور ریفرنس کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کو 27 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو 5،5 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version