صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پر تنقید

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری
صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل پیش کیا گیا ہے جس میں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مسرت چیمہ :
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے امپورٹڈ ٹولے کے انتخابات سے فرار کے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔
Advertisementعدالتی فیصلے سے امپورٹڈ ٹولے کے انتخابات سے فرار کے تمام راستے بند ہو گئے. پی ڈی ایم ٹولے نے فیصلے کو خوش دلی سے قبول کیا ہوتا تو ان کے گھروں میں صف ماتم نہ بچھی ہوتی. سوال ہے ”کرپشن مارکہ اتحاد ” انتخابی میدان میں اترنے سے کیوں خوفزدہ ہے ؟
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 11, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ چاہے کچھ بھی کرلیں عوام کی عدالت میں ہر صورت پیش ہونا پڑے گا جبکہ انہوں نے تو نو ماہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں، پھر عوام میں جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
فواد چوہدری:
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے اور ایسا ہوا تو اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان میں PDM حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،ایسا ہوا اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے ہماراایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے کیونکہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے۔
فیصل جاوید:
فیصل جاوید نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی یہ بات مناسب ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں لیکن خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تو اسمبلی تحلیلی کے بعد 90 دن کے اندر اندر انتخابات ہو رہے ہیں، لہذا قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرکے پورے پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
پی ڈی ایم حکومت کی یہ بات مناسب ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں- خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تو اسمبلی تحلیلی کے بعد 90 دن کے اندر اندر انتخابات ہو رہے ہیں- لہذا قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرکے پورے پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 11, 2023
انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت – بات چیت سے تاریخ کا تعین کیا جا سکتا ہے – جمہور اور جمہوریت کی بہتری اسی میں ہے، ملک میں آج جو معاشی بحران ہے اسکو سیاسی استحکام سے ختم کیا جا سکتا ہے جس کا واحد حل فوری قومی انتخابات ہیں۔
حسان خاور:
حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کے التوا کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور پی ڈی ایم کی مقبولیت بدترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے مزید سیاسی غلطیاں بہت مہنگی پڑیں گی۔
میری ذاتی رائے میں قومی و صوبائی انتخابات ایک وقت میں کروانا بہتر ہے۔ لیکن ان کو اکتوبر تک ملتوی کرنا ممکن نہیں۔ ایک ہی حل ہے۔ 3 سے 4 مہینے میں الیکشن کی تاریخ دیں۔ اپوزیشن کو رضامند کر کے آئینی ترمیم لائیں۔ معاشی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے قائم کریں۔ اور ملک کو سنبھلنے دیں۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 11, 2023
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد آمد ہے تاہم فوری جنرل الیکشن ہی اب واحد قابل عمل حل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے میں قومی و صوبائی انتخابات ایک وقت میں کروانا بہتر ہے لیکن ان کو اکتوبر تک ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک ہی حل ہے کہ 3 سے 4 مہینے میں الیکشن کی تاریخ دیں ، اپوزیشن کو رضامند کر کے آئینی ترمیم لائیں اور معاشی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے قائم کریں اور ملک کو سنبھلنے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News