Advertisement

ہنگامہ آرائی کا الزام، عامر ڈوگر کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا امکان

عامر ڈوگر

ہنگامہ آرائی کا الزام، عامر ڈوگر کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا امکان

ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنیکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کے معاملے پرعامر ڈوگر و کارکنان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گرفتار مسلم لیگ ن کے شیخ طارق رشید،ملک انور سمیت کارکنان کو بھی پیش کرنیکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

خیال رہے کہ پولیس تھانہ کوتوالی نے گذشتہ شب دہشت گردی سمیت 8دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے 600 کارکنان و رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا ۔

Advertisement

مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر ، ن لیگی رہنما شیخ طارق رشید اور ملک انور نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  کر سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ 10 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version