بی آر ٹی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، مریم نواز

بی آر ٹی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں بی آر ٹی کے نام سے ایک منصوبہ بنایا جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طرف سلام پیش کرتی ہوں، ن لیگ کے شیروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جب بھی ہزارہ آتی ہوں بہت محبت سے میرا استقبال کیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سب سے پہلے ورکرز کی بات سننے کا کہا، میری خواتین ونگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
خیبرپختونخوا کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو وسائل کی ضرورت نہیں ہے، صوبے کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں خود چل کر جاوں گی، پاکستان کے قابل ذکر منصوبے ن لیگ کے دور میں بنے، ہر قابل ذکر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کا نام سن سن کے ہمارے کان پک گئے، پشاور دھماکے کا کون ذمہ دار ہے جس میں سیکڑوں جانیں گئیں؟ 10سال میں خیبر پختونخوا میں لوگوں کو ان کا حق نہیں ملا، جو کہتا تھا کہ میں پشاور کو لاہور بناوں گا اس نے لاہور کو بھی پشاور بنا دیا، پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو 10سال حکومت کرتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا ایک ہزار نوکریاں ہی دکھا دو، 2022 اور 2023 کا موازنہ نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News