Advertisement

مسلم لیگ ن میدان میں ہے اور الیکشن جیت کہ دکھائے گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن میدان میں ہے اور الیکشن جیت کہ دکھائے گی، مریم نواز

ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میدان میں ہے اور الیکشن جیت کہ دکھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے تنظیمی ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چاہے لندن میں ہو یا لاہور میں عوام انہی سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کا ہر منصوبہ نواز شریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے، میٹرو بس ہو یا راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر ہر منصوبہ نواز شریف کی محبت کا دعوی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وہ بھی حکمران تھا جو 4 برس بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا رہا جبکہ نواز شریف عوام کی خدمت کرتا رہا اور وہ گھڑیاں چوری کرتا رہا، وہ تھا ہی گھڑی چور، وہ الصادق ٹرسٹ میں ملک کو بھی 50 ارب کا ٹیکہ لگا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اس گھڑی چور نے ایک رنگ روڈ کا منصوبہ شروع کیا تاکہ جیبیں بھر سکے جبکہ رنگ روڈ کا اصل منصوبہ شہباز شریف کا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب جب نواز شریف کو پاکستان ملا نیچے جاتا ہوا ملا اور جب وہ ملک کو ٹھیک کر لیتا ہے تو اس کو ملک سے نکال دیتے ہیں، مشکلات پیدا کر کہ کوئی اور جاتا ہے تاہم ٹھیک کرنے والے کا ایک ہی نام نواز شریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے جو کہ مہنگائی خان ہے، اس انتخابات میں پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی سب سے بڑی فوج ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب عمران خان تھا تو کیا مہنگائی نہیں تھی؟ جبکہ نواز شریف کے دور میں سبزیاں اور گھی چند سو روپے کلو تھے، غریب اس وقت سکون سے سوتا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے کیا اس کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں بٹھانا چاہییے تھا جبکہ جو بارودی سرنگیں عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کہ بچھا گیا ہے اس کو شہباز شریف صاف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک غریب ہو گیا اور زمان پارک امیر ہوگیا، عمران خان کی کرپشن میں اس کی خاتون خانہ شامل تھی، وہ کہتے ہیں کہ اس کی خاتون خانہ غریب عورت ہے جبکہ اچھی غریب تھی کہ ایک ایک فائل پر دستخط کرنے کے لئے 5،7 کیرٹ کی انگوٹھیاں مانگ رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کاغذ سے پڑھ کر آج بھی غلط قیمتیں بتا رہا ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ آڈیو تمہاری لیک ہو رہی ہے اور منہ مسلم لیگ ن چھپا رہی ہے، عدالتیں بلاتی ہیں تو وہ کہتا ہے میری ٹانگ پر پلاسٹر ہے جبکہ وہ کون سے بلاسٹر ہے جو 5 ماہ سے اترنے کا نام نہیں لے رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی سہولت کاری تمہیں مل رہی ہے اور الزام نواز شریف پر لگاتے ہو، ٹیریان خان کا کیس کس کا ہے؟ اور آج عدالت بلاتی ہے تو یا تو پلاسٹر دکھاتا ہے یا کہتا ہے بزرگ آدمی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو کہتا ہے کہ جیلیں بھرو اور خود ڈوگر سے پوچھتا ہے کہ آج پولیس تو نہیں آرہی جبکہ مسلم لیگ ن کا لیڈر بھی شیردل ہے اور ورکر بھی، مسلم لیگ ن کا ایک ایک لیڈر شیر کا جگر رکھتا ہے، جرات اور بہادری مسلم لیگ ن کا نشان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب 6،6 ماہ جیلیں کاٹ کر آئے ایک دن نہیں روئے، پہلے اپنے جیلیں کاٹنے والوں کا رونا دھونا تو بند کراؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو چور چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا اور آج گرفتاری کے خوف کے ڈر کہ زمان پارک میں بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے بھاگتی نہیں بلکہ الیکشن میں اتر چکی ہے، مسلم لیگ ن میدان میں ہے اور الیکشن جیت کہ دکھائے گی۔

Advertisement

ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالے گی اور خوشحال بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version