شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار کردیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرا لیڈر نواز شریف ہیں مریم نواز نہیں، مریم کا انکل ہوں، بے نظیر کو بھی انکلوں نے چلنے نہیں دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار
میرا لیڈر نواز شریف ہیں، مریم نواز نہیں
مریم کے سے بدمزگی ہو سکتی تھی اس لیے استعفیٰ دیا
شاہد خاقان عباسی#BOLNews #PMLN pic.twitter.com/G1eQ2kBQRs— BOL Network (@BOLNETWORK) February 12, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز سے بدمزگی ہو سکتی تھی اس لیے استعفیٰ دیا، لیکن مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے رابطہ آج بھی قائم ہے۔
چند ہفتے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ پارٹی کے عہدے سے دیا ہے لیکن میں پارٹی کے ساتھ ہوں، میاں نواز کا ساتھی ہوں، ساری زندگی پارٹی میں گزاری ہے اور اسی پارٹی میں رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
انہوں نے کہا کہ میریم نواز کو لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں ان کو اسپیس چاہیے، ایک نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو ایک نئے رول میں چلانا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم وہاں ہونگے تو اختلاف ہوگا، وہ کسی کے لیے بھی مناسب نہیں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خان عباسی نے پارٹی سینئر نائب صدر سے استعفیٰ دے دیا تھا، شاہد خاقان عباسی کافی عرصے سے پارٹی پالیسوں سے نالاں تھے۔
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی طویل ون آن ون ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں: میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی بچت کمیٹی اور اصلاحاتی کمیٹیوں سے مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے بعد توانائی کی قومی بچت پالیسی سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ شاہد خاقان نے پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News