منی بجٹ مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا، حلیم عادل شیخ

ملک بھر میں آئین شکنی ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج منی بجٹ آنے والا ہے مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے بعد مہنگائی تین گنا بڑھ چکی ہے، بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج منی بجٹ آنے والا ہے مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا، پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا ہے، یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔
13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو دو سال سے اس مقدمے میں بلایا جارہا ہے، جنہوں کے ملک کو لوٹا ہے وہ آزاد ہیں، 13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمیت ہمارے رہنما اور کارکنان روز عدالتوں کے باہر کھڑے ہوتے ہیں، توہین منشی، توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف، فائرنگ کے مقدمے سے نام خارج
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کیسز بھگت رہے ہیں، شوکت ترین پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے اور مجھ پر 28 کیسز بنائے گئے ہیں۔
ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب ویڈیو کنگ بھی میدان میں آگیا ہے، جو اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے حساب ہوگا۔
انکا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے، بحیثیت ادارہ پاک فوج ہمارے لیے قابل عزت ہے، سپاہی سے لے کر جرنیل تک سب محب وطن ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے، جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کارکنان رہنما تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھناؤنی سازش کی تیاری ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News