پی ٹی آئی کا استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری
پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دو مرحلوں میں منظور 35 پینتیس استعفوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے 70 استعفوں کی منظوری کالعدم کرانے سے متعلق پیٹیشن تیار کر لی ہے جو کہ آئندہ دو روز میں پیٹیشن عدالت میں دائر کردی جائیگی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پیٹیشن دائر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کےسابق اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کاعبوری تحریری فیصلہ جاری
ذرائع کے مطابق پیٹشن میں استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کئے ارکان کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
اسکے علاوہ عدالت سے ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے تاحال خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نام الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے ہیں اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے بھی ان نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے لاہورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمییشن انتخابی شیڈول جاری کرے اور الیکشن کمیشن 90 روز میں پنجاب میں الیکشن کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

