آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پشاورمسجد میں دھماکا ہوئے ہفتہ گزرگیا مگر سانحے کےذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا، لوگ مر رہےہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں تماشا دیکھ رہی ہیں، کوئی ٹس سےمس نہیں ہو رہا۔
سراج الحق نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے آج امن مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے واضح طور پر بتا دیا کہ مزید بدامنی اور دہشت گردی قبول نہیں ہے۔
پشاورمسجد میں دھماکا ہوئے ہفتہ گزرگیا مگر سانحے کےذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا، لوگ مر رہےہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں تماشا دیکھ رہی ہیں، کوئی ٹس سےمس نہیں ہو رہا
پشاور کےشہریوں نے آج امن مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے واضح طور پر بتا دیا کہ مزید بدامنی اور دہشت گردی قبول نہیں ہے pic.twitter.com/LEhe8NJrecAdvertisement— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 8, 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے جبکہ غریب لوگ کٹ رہے ہیں، بستیاں ویران ہیں، عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کا خون کیوں بہہ رہا ہے؟ آخر ان کا قصور کیا ہے؟ صوبے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں ہو رہا ہے؟
آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے۔ غریب لوگ کٹ رہے ہیں، بستیاں ویران ہیں۔ عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کا خون کیوں بہہ رہا ہے؟ آخر ان کا قصور کیا ہے؟ صوبے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں ہو رہا ہے؟ https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/02/410187/amp/
Advertisement— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 8, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News